ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل چوتنی میں بیماری سے پریشان ایک شخص نے کی خود کشی

بھٹکل چوتنی میں بیماری سے پریشان ایک شخص نے کی خود کشی

Wed, 14 Oct 2020 12:06:07    S.O. News Service

بھٹکل،14 ؍اکتوبر (ایس او نیوز)چوتنی علاقے میں پچھلے کچھ برسوں سے پیٹ  درد اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا رہنے والےشخص نے علاج سے افاقہ نہ ہونے کی وجہ سے گلے میں پھانسی کا پھندا لگاتے ہوئے خود کشی کرلی ہے۔

مہلوک کا نام دنیش نائک (32سال) بتایا گیا ہے، جو ہوٹل میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ لیکن وہ پیٹ کے درد میں مبتلا تھا اور کئی اسپتالوں میں  علاج کروانے کےباوجود اسے افاقہ نہیں ہورہا تھا۔گزشتہ چار پانچ دن سے اس کا شوگر لیول بہت بڑھ گیا تھااور پیٹ میں درد بھی شدید ہوگیا تھا۔ اس وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہوگیا اور ذہنی دباؤ کے تحت اس نے آدھی رات کے وقت دو پٹے  سے پھندابناکرسیلنگ فین سے لٹکتے ہوئے اس وقت خود کشی کرلی جبکہ گھرکے تمام لوگ گہری نیند سوئے ہوئے تھے۔

بھٹکل ٹاؤن پولیس کے افسران نے جائے واردا ت پر پہنچ کر معائنہ کیااور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔


Share: